اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ آج سماعت کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پرنوٹی فکیشن روک رکھے ہیں اور یہ معاملہ حکومت اور صدر پاکستان عارف علوی میں تنازعے کا سبب بھی بنا ہوا ہے۔ نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے سبب صدر عارف علوی نے ایوان کو نامکمل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری مسترد کردی تھی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی سماعت کے لیے سنی اتحاد کونسل کو پہلے ہی نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن اس معاملے پر اوپن سماعت کر رہا ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل سنی اتحادکونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامدرضاالیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرگوہر،بابراعوان بھی پہنچ گئے۔ جب کہ فاروق ایچ نائیک اورجہانگیرجدون بھی الیکشن کمیشن پر پہنچے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے کیپٹن صفدر،عطاتارڑ،اعظم نذیرتارڑالیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔