راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے،8فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو۔
احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،وکلا سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل نے عدالت سے 7دن کا وقت مانگا،عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں، مزید وقت نہیں دے سکتے۔
جج نے بانی پی ٹی آئی سے استفسارکیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جا رہا ہے آپ بتائیں گلٹی ہیں یا نہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ چارج شیٹ پڑھ کرکیا کرنا ہے مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے،فردجرم احتساب عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی،فرد جرم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پڑھ کر سنائی گئی،دونوں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے،بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے،8فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو۔