نوٹیفکیشن آج کسی وقت بھی جاری کردیا جائے گا، فائل فوٹو
نوٹیفکیشن آج کسی وقت بھی جاری کردیا جائے گا، فائل فوٹو

16رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئ

لاہور: پنجاب میں 16 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی ، نوٹیفکیشن آج کسی وقت بھی جاری کردیا جائے گا۔

متوقع پنجاب کابینہ میں ن لیگ کے 14 ، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کا ایک، ایک وزیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ میں ن لیگ سے مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین،عمران نذیر، خضر حیات مزاری، شیرعلی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گاڈھی، فیصل کھوکھر اور میاں یاور زمان کے نام شامل ہیں۔

جبکہ آئی پی پی سے ملک غضنفر عباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کا نام بھی متوقع پنجاب کابینہ میں شامل ہے۔