شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق آج ہوگی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق کی جائے گیا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ ن لیگ کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔
اجلاس میں 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔