الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن وکیل حامد خان، سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر،   پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرعلی، مسلم لیگ (ن) کے وکیل و سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، فروغ نسیم، فاروق ایچ نائیک اور کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن پہنچے، سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب بھی الیکشن کمیشن میں موجود رہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔