اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلیے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرایوب نے عاقب اللّٰہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللّٰہ اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا
پارٹی ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔