کسی اور امیدوارکی جانب سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے، فائل فوٹو
کسی اور امیدوارکی جانب سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے، فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی امیدوار اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت جاری ہے، جہاں نومنتخب اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے حلف اٹھالیا۔

زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی سے حلف لیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

سیکریٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

لوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔