اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کرنئے اسپیکر منتخب ہوگئے،عامر ڈوگر صرف 91 ووٹ لے سکے۔
سردار ایاز صادق سے سبکدوش ہونے والے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے حلف لیا۔ ایاز صادق نے اسپیکرکے انتخاب میں 199 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوارعامر ڈوگر صرف 91 ووٹ لے سکے۔
ایاز صادق اسپیکر نے عہدے کا حلف اٹھا لیاسبکدوش ہونے والےاسپیکر راجا پرویز اشرف نے حلف لیا۔
قبل ازیں ایم کیو ایم نے اسپیکر اور ڈپٹی ساپیکر کی پولینگ کا بائیکاٹ کیا تاہم ایاز صادق نے انہیں منا لیا، لیگی رہنما ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو منانے کمیٹی روم پہنچ گئے جہاں ان کے مابین مذاکرات ہوئے اور فریقین کے مابین آئینی ترمیم پر معاہدہ ہوا۔