اسلام آباد: (اُمت نیوز) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورہ پشاور متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف دوپہر ایک بجے کے بعد پشاور پہنچیں گے، وزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے
جبکہ وزیراعظم کو امن امان اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی جانے کا امکان بھی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے دوران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔