جمعیت علماء اسلام پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہوگا

لاہور(اُمت نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہوگا۔

کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، جے یو آئی کی مرکزی قیادت اور سینئر قانون دان خطاب کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفرعزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کنونشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ کنونشن میں سینئر قانون دان جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے، تحریک کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان وکلاء سے مشاورت بھی کریں گے۔