فائل فوٹو
فائل فوٹو

رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لیے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کے اوقات کارسحری میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے ، اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔