فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پرانتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو سندھ ، پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

52 سینیٹرز 11 مارچ کو مدت پوری کرکے ریٹائرہو جائیں گے ،جن میں سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی شامل ہونگے تاہم 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر دیں گے۔