صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معافی وزیراعظم کی ایڈوائزری پر دی گئی ہے، فائل فوٹو
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معافی وزیراعظم کی ایڈوائزری پر دی گئی ہے، فائل فوٹو

2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کی سزا معاف

اسلام آباد: صدر مملکت عارف عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر2 سال سے کم سزا والی خواتین، بچوں کی سزا معاف کرنے کی منظوری دیدی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے ، معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغواء ، ڈکیتی ، ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس ، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہو ہو گا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معافی وزیراعظم کی ایڈوائزری پردی گئی ہے ۔