فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پنجاب اسمبلی ، مخصوص نشستوں پرارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرارکان نے حلف اٹھا لیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب کی جانب سے کورم نامکمل ہونے کی نشاندہی کی گئی، تاہم اسپیکر نے ایوان میں 104 ارکان کی موجودگی کا کہتے ہوئے کورم کو مکمل قرار دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے نومنتخب ارکان کو حلف کی دعوت دی جب کہ سیکریٹری اسمبلی نے پینل آف چیئرکے ناموں کا اعلان کردیا، جن میں رانا منور حسین، سید علی حیدر گیلانی، غلام مرتضیٰ اور راحیلہ نعیم شامل ہیں۔

بعد ازاں اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف لینے کے لیے کھڑے ہو گئے، جس پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔ یہ ہماری نشستیں ہیں، ہمیں دی جانی چاہئیں۔