اسلام آباد(اُمت نیوز) صدارتی الیکشن کے دوران کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسسز کے ساتھ ہو گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے سکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہے۔
واضح رہے پارلیمنٹ ہاؤس میں کل صدر کے چناؤ کیلئے انتخابات کرائے جا رہے ہیں، صدارتی امیدواوں میں اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری جبکہ اپوزیشن کے امیدوارمحمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔