خیبرپختونخوا (اُمت نیوز) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس بحال کردیا گیا۔
صحت کارڈ پلس کی بحالی کیلئے انشورنس کمپنی کے زونل ہیڈز کے نام مراسلے لکھے گئے۔ مراسلے پشاور اور سوات زون کے زونل ہیڈ کے نام لکھے گئے۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ 7 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں علی امین گنڈا پور نے انشورنس کمپنی کو صحت کارڈ پلس کی بحالی کی ہدایت کی۔
مراسلے کے مطابق صحت کارڈ کی بحالی خیبرپختونخوا کے 100 فیصد آبادی کے لئے کی گئی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں صحت کارڈ پلس پر خدمات بحال ہوجائیں گی۔