اسلام آباد: ( اُمت نیوز) الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صدارتی انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفکیشن کل باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی، صدارتی انتخاب کا الیکٹورل کالج 1185 ووٹوں پر مشتمل تھا جس میں 92 نشستیں خالی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ صدارتی انتخاب کیلئے کل 1044 ووٹ کاسٹ ہوئے، صدارتی انتخاب میں 9 ووٹ مسترد ہوئے، صدارتی انتخاب میں درست ووٹوں کی تعداد1035 رہی، پریذائیڈنگ افسر سے نتائج موصولی پر فارم 7 جاری کیا جائے گا۔