محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو
محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو

صدارتی انتخاب،ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کردیا

اسلام آباد: صدارتی انتخاب میں ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ نے حتمی نتیجہ جاری کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ افسر نے صدارتی انتخابات کا فارم 7جاری کردیا،فارم 7کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044ووٹ ڈالے گئے،فارم 7کے مطابق صدارتی الیکشن میں 9ووٹ مسترد ہوئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری کو 411اور محمود خان اچکزئی کو 181ووٹ ملے۔

فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255،سندھ اسمبلی سے 58ووٹ حاصل کئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے کے پی اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43 ووٹ حاصل کئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ حاصل کیے ۔

فارم 7کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ے 119، سندھ اسمبلی سے 3ووٹ حاسل کئے،فارم 7کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کے پی اسمبلی سے 41اور پنجاب اسمبلی سے 18ووٹ حاصل کیے، فارم 7کے مطابق محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔