اسلام آباد: (اُمت نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ساڑھے 10 بجے مقرر کر دی۔
ایڈیشل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔
وکیلِ صفائی خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر لاہور سے آ رہے ہیں، آج ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیں، عدالت سے استدعا ہے کہ کچھ وقت دیا جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ساڑھے 10 بجے مقرر کر دی۔