آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے، فائل فوٹو
آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے، فائل فوٹو

صدر زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا، آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور  پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں، عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے لیکن آصفہ بھٹو کی والدہ حیات نہیں ۔