الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

بابراعوان اور فروغ نسیم میں تلخ کلامی ، سماعت روک دی گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی کیس میں بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ  ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی غربی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی  کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار علی خورشیدی کے وکیل فروغ نسیم،آزاد امیدوار سعید آفریدی کے وکیل بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش  ہوئے۔

دوران سماعت بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ  ہو گیا،بابراعوان نے فروغ نسیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جو کراچی میں کرتے ہو وہی یہاں کرنا چاہتے ہو؟آپ یہاں گن پوائنٹ پر فیصلے نہیں لے سکتے،تلخ جملوں کے بعد کمیشن سماعت چھوڑ کر چلا گیا، سماعت روک دی گئی ۔