میرے بچے پچھلے 5سال سے مصبیت میں پڑے ہوئے ہیں، فائل فوٹو
میرے بچے پچھلے 5سال سے مصبیت میں پڑے ہوئے ہیں، فائل فوٹو

عمران خان نے میرا گھرتباہ کردیا،خاور مانیکا

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا  کہنا ہے کہ میں تو بانی پی ٹی آئی کو جانتا نہیں،عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے،میرا گھرتباہ کردیا، مجبوراً عدالت آنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خاور مانیکا نے کہاکہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے،چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے،ایک سوال ’’کیا ملازم محمد لطیف نے آپ کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا نہیں بتایا؟کے جواب میں خاور مانیکا نے کہاکہ ملازم اشارہ ہی کر سکتا ہے ، ملازم کھلے منہ بات نہیں کر سکتے۔

ان کاکہناتھا کہ بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا،بچوں کو نہیں معلوم کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا،بچے مانتے ہی نہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا ہے،جب عدالت سماعت کیلئے آیا تو پہلی بار بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کا نکاح نامہ دیکھا،بچوں کو عدالت سے حاضری کے بعد بشریٰ بی بی کے نکاح کا بتایا۔

بچوں کو بتایا کہ یکم جنوری 2018میں نکاح ہو چکا تھا،میں نے بچوں کو کہا کہ خود نکاح دیکھ کر آیا ہوں،میرے بچے پچھلے 5سال سے مصبیت میں پڑے ہوئے ہیں،میں تو بانی پی ٹی آئی کو جانتا نہیں،عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے،میرا گھرتباہ کردیا، مجبوراً عدالت آنا پڑا۔