کراچی،رمضان المبارک کی آمد سے ایک روز قبل ہی شاہراہوں پر ٹریفک جام
آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ ،صدر، شارع فیصل، ڈیفنس، کالا پل پر بھی ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
March 11, 2024 · قومی
فائل فوٹو
کراچی : رمضان المبارک کی آمد سے ایک روز قبل ہی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اسی طرح صدر، شارع فیصل، ڈیفنس، کالا پل پر بھی ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
گلستان جوہر، لسبیلہ، تین ہٹی، نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ اور بہادر آباد کے اطراف بھی ٹریفک جام ہے۔