بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو
بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے بہنوئی کو چیف سیکریٹری تعینات،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: آصف حیدر شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سید آصف حیدر شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا۔

فاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کے تبادلہ کے بعد گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کےچیف سیکرٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے،انہوں نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

نئے تعینات ہونے والےچیف سیکرٹری سندھ بطور کمشنر حیدرآباد، کراچی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف حیدر شاہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں ۔