شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا، فائل فوٹو
شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا، فائل فوٹو

شوکت یوسفزئی ہرجانے کا کیس ہار گئے، اسفند یارولی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شوکت یوسف زئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمٰن نے فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شوکت یوسف زئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔اسفندیار ولی نے اس الزام پر 2019ء میں شوکت یوسف زئی کے خلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا۔