جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آبادبارکونسل کےچیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزد

اسلام آباد (اُمت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد بار کونسل کا چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزد کر دیا گیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں ججز کی نامزدگی کی جبکہ رجسٹرار نے سیکرٹری اسلام آباد بار کونسل کو نامزدگیوں سے آگاہ کر دیا ہے۔