اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

فرحان یوسف ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہوں گے

October 27, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی سی بی کے مطابق فرحان یوسف ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران فرحان یوسف کی قیادت میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں جبکہ ٹیم میں دو وکٹ کیپر عبدالقادر اور حمزہ ظہور کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار آل راؤنڈ جبکہ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق سپن بولنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ عمان میں 5 سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان انڈر 19 گروپ اے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال سے میچز کھیلے گی۔ پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 8 نومبر کو بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 191 رنز سے شکست دی تھی۔