پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشیر برائے وزیراعلیٰ مشال یوسفزئی پھٹ پڑے۔
قاضی انور کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کےامیدواروں کے ٹکٹ ہولڈرز میں میرا نام نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پارٹی کی ہدایت پراسکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں، خواتین کی مخصوص نشستیں کیس میں مجھ پر تنقید کرنے والوں کے پاس اور کچھ کرنے کو نہیں۔
جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بھونکنے والے لگے رہیں گے۔
دوسری جانب مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے استانی کہنے والے سازشی اور غدار ہیں، ان سازشیوں کا راستہ روکنے کیلیے مجھے ہدایات تھیں۔
جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان سازشیوں کو سائیڈ لائن کیا ہے، پارٹی کے لیے جن کی خدمات تھیں بانی پی ٹی آئی انکو آگے لے آئے۔