دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے، فائل فوٹو
دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی میٹرک بورڈ نے ضمنی امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے بتایا ہے کہ ضمنی امتحانات میں 11 ہزار 845 امیدواروں نے شرکت کی، کامیابی کا تناسب 66.85 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 9 ہزار 902 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 9 ہزار 422 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 480 امیدوار غیر حاضر رہے۔

سائنس گروپ میں 6 ہزار 438 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 68.33 فیصد رہی۔

اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں ایک ہزار 663 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، ایک ہزار 584 امیدوار شریک ہوئے۔

ان امیدواروں میں سے 896 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح 56.57 فیصد رہی۔

اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 923 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 839 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان طلباء و طالبات میں سے 584 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 69.61 فیصد رہی۔

واضع رہے یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔