واشنگٹن (اُمت نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر امریکی وزارت خارجہ کا موقف بالکل واضح ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی اظہار رائے، جلسے اور ریلیوں پر پابندیوں کی نشاندہی کی گئی، امریکا نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر میڈیا اور انٹرنیٹ بندش کی بھی مذمت کی گئی، امریکا نے الیکشن کے عمل پر مداخلت کے الزامات پر تشویش اظہار کیا، الیکشن میں دھوکا دہی سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان میں جو حالات ہیں اس پر تشویش ہے۔