علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے،علی امین گنڈاپور پر اب اعتراض نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے،علی امین گنڈاپور پر اب اعتراض نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کے پاس علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی کااختیار نہیں۔
جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تو صرف نوٹس جاری کیا ہے آرڈر تو نہیں،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیااور فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔