وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے

 

برسلز (اُمت نیوز) اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے طور پر آج پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں ہونے والی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کی شرکت پاکستان کی بین الاقوامی اٹامک انرجی کے ساتھ ایٹمی توانائی کے محفوظ استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ مختلف ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، 11 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔