فوٹواسکرین گریب
فوٹواسکرین گریب

گوادر میں شہید ہونیوالے جوان فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

راولپنڈی: گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان اور سپاہی عمران علی ساکن ضلع خیرپورکو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں شہدا کے عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اورعلاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔