جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں، فائل فوٹو
جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں، فائل فوٹو

سرمد کھوسٹ کا صدارتی ایوارڈز میں نام تھا یا ہٹا دیا گیا؟

لاہور: فلم ڈائریکٹر اور اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز پانے والوں کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔

فہرست گزشتہ سال جاری کی گئی تھی اور میں نے اپنا نام اس میں خود تو نہیں ڈال دیا تھا۔