پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا

اسلام آباد( اُمت نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا، دنیا میں رہنے والے لوگ آج زمین سے محبت کا اظہار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ارتھ آور منانے کے دوران ملک میں آج رات ساڑھے 8 بجے روشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی جائیں گی، ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دئیے جائیں گے، اسے منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ارتھ آور منانے کی مہم کا آغاز سال 2007ء میں آسٹریلیا سے ہوا تھا جس میں تقریباً 22 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور اب دنیا کے 187 ممالک میں ارتھ آور منایا جاتا ہے۔