اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ عمران خان کیخلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھی،عمران خان کیخلاف کیسز میں وکلاکو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا ،عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی ۔
شیر افضل مروت نے ایبٹ آباد میں افطار ڈنر کی بعد مشتاق احمد غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا،پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی عوام کی بھرپور خدمت کریگی ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کر لیا 30 مارچ سے آغاز کریں گے ،8 فروری الیکشن میں آرآوز نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا،آر اوز نے عدالت میں فارم 47 کے حوالے سے سب نے جھوٹ بولا ،سابق سپیکر وایم پی اے مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے عمران خان سے بات کروں گا ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کرواکر عوام کو حق دلواؤں گا ،ضمنی انتخابات میں حصہ لینگے جلسے ریلیاں ہونگی