اسلام آباد (امت نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑکو مستقل چیف جسٹس بلوچستان مقرر کرنے کی سفارش کرد ی گئی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی ۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے جن چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کیا گیا ان میں جسٹس عبدالرحمان ، جسٹس جواد سروانہ ، جسٹس ثنا منہاس ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس اعجاز ھکڑو، جسٹس امجد بوئیو ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام چھ ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ۔اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کرنے کی بھی سفارش کر دی گئی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم افغان کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد وہ قائم مقام چیف جسٹس تھے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے رولز میکنگ کمیٹی کا اجلاس عید کے بعد ہوگا۔واضح رہے سپریم کورٹ میں اس وقت کل ججز کی تعداد 14ہے جبکہ تین ججز کی تعیناتیاں ہونی ہیں ۔