گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

کوئی بھی بور واسا کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا،لاہور ہائیکورٹ

لاہور: سموگ کے تدارک  سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی بور واسا کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا،کوئی بھی ٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر نہیں لگ سکتا،جوٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر لگے اسے سیل کردیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہاکہ ڈی سی نارووال نے سیل کیے ہوئے یونٹ کو سیاسی دباؤ پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ڈی سی نارووال اس پر اپنی رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے کہاکہ ڈی جی ماحولیات کو کسی بھی سیاسی دباؤ کی صورت میں عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں 6ہزار درخت لگائے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ عدالت کی کوششوں کی وجہ سے اب تک 50ریچارج ویل لگائے جا چکے ہیں،اس سےبارش کے پانی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی،وکیل واسا نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود ٹیوب ویلز پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں،میٹر لگنے سے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ پانی حاصل نہیں کیا جا سکے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔