اسلام آباد(اُمت نیوز)تمام امتحانی مراکز سے پرائیویٹ نگران عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت 855 امتحانی سنٹرز میں نہم جماعت ریاضی کا پیپر لیا گیا۔ شہر بھر کے تمام امتحانی مراکز سے پرائیویٹ نگران کو ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈ نے ریزیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹینڈنٹس کو پرائیوٹ عملے کو باقاعدہ فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
پرائیویٹ نگران کی جگہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کالز کے ذریعے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹینڈنٹ تسلی کرلیں کے ڈیوٹی کرنے والے نگران کے سکول کے بچے متعلقہ سنٹر میں امتحان نہ دے رہے ہوں۔ ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ یا رکاوٹ بننے والے ہیڈز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
بورڈ حکام کے مطابق امتحان شروع ہونے سے قبل اساتذہ و طلباء اپنے موبائل آر آئی کو لازمی جمع کروائیں گے۔ امتحانی مراکز میں قواعدوضوابط کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔