طوفانی بارشوں کے پیش نظربلوچستان میں سکول بند

 

کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان میں 3 روز سے جاری طوفانی بارشوں کے پیش نظر حکومت نے صوبے بھر میں مزید 2 روز کیلئے سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر سکول 15 اور 16 اپریل کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھلنے تھے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔