اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع کی موبائل فون سروس معطل کردی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق ضمنی انتخابات میں چند اضلاع کی سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں معطل رہے گی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں 21 اور 22 اپریل کو موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق موبائل سروس معطلی کا فیصلہ انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے کیا گیا ہے۔