پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا، فائل فوٹو
پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا، فائل فوٹو

ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج، پی ٹی آئی کے 7 کارکنان گرفتار

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں 7 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاؤس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب تک پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہائوس پر جمع نہ ہوسکے۔

پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور کہا ہے کہ روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے انصاف ہاؤس کے باہر شاہراہ فیصل پر بھی ناکہ لگا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔