تمام جامعات میں 6 ماہ سے زیادہ ایڈہاک پر بھرتی پر پابندی ہونی چاہیے، فائل فوٹو
تمام جامعات میں 6 ماہ سے زیادہ ایڈہاک پر بھرتی پر پابندی ہونی چاہیے، فائل فوٹو

پلاٹ کی ملکیت کیس، چیف جسٹس نے میئر کراچی کو طلب کرلیا

کراچی: سپریم کورٹ نے شہری کے خلاف پلاٹ کی ملکیت کے کیس میں برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس کے طلب کرنے پر میئر کراچی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے شہری حکومت کے وکیل کی مہلت طلب کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری طلب کیا۔ سیکریٹری لوکل گورمنٹ کو بھی فوری پیش ہونے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس کے طلب کرنے پر میئر مرتضیٰ وہاب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے، اور کہا کہ مجھے کیس کا کچھ پتہ نہیں ہے، ابھی پتہ چلے گا تو بتاؤں گا۔

میئر کی عدالت آمد سے قبل چیف جسٹس کا دوران سماعت ریمارکس میں کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے عدالت کا مذاق بنایا ہوا ہے ، کیس دائر کرتے ہیں تو چلایا کریں، برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 15 سال سے کیس دائر کیاہوا، چلاتے کیوں نہیں؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا مذاق نہ بنائیں، بار بار التوا کی درخواست دے دیتے ہیں، شہری حکومت کا سربراہ کون ہے؟ جس پر بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سربراہ ہوتا ہے؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون ہے ابھی کراچی کا میئر؟ بیرسٹر فروغ نسیم نے بتایا کہ مرتضی وہاب کراچی کے مئیر ہیں۔ واضح رہے رفاحی پلاٹ کی ملکیت، شہری حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ پر اپیل دائرکر رکھی ہے۔