اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، مالی سال 2024ء میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پانچ فیصد سے گروتھ کر رہا ہے، جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہے اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کے لیے آخری راستہ ہوتا ہے، زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، حکومت نے افراط زر کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
حکومت زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ کو مناسب حدود میں رکھنے کا اہداف رکھا ہے۔