وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لئے مزید بسوں کی درخواست کی ،وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

April 24, 2024 · قومی
نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلیے منتخب کیا جائے گا، فائل فوٹو

نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلیے منتخب کیا جائے گا، فائل فوٹو

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لئے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔ انہوں نے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لئے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔