پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔
April 25, 2024 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔