کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی منتیں کررہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں۔
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اوردوسری طرف مذاکرات کی منتیں بھی کررہی ہے،پی ٹی آئی کاوزیراعلی دہشتگردوں کی طرح اسلام آبادپرچڑہائی کی دھمکی دےرہاہے،اسلام آبادپرقبضےکی دھمکی سےثابت ہوگیاکہ پی ٹی آئی کےعزائم دہشتگردانہ ہیں ۔۔۔
پی ٹی آئی رہنمائؤں کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے اور اداروں سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ۔