سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کو دسمبر 2018 میں قتل کیا گیا تھا، فائل فوٹو
سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کو دسمبر 2018 میں قتل کیا گیا تھا، فائل فوٹو

علی رضا عابدی قتل،4ملزمان کو عمر قید کی سزا

کراچی: ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

مجرموں میں عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق اور ابو بکر شامل ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

علی رضا عابدی کے قتل کا فیصلہ سینٹرل جیل میں سنایا گیا، مجرم عبدالحسیب کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین،غلام مرتضیٰ عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضع رہےسابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کو دسمبر 2018 میں قتل کیا گیا تھا۔