صادق آباد: کتے کے حملے سے 12 سالہ بچی جاں بحق

 

صادق آباد(اُمت نیوز)صادق آباد میں کتے کے حملےسے 12 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی نواحی بستی واحد بخش المانی میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو ہمسایے کے پالتو کتے نے حملہ کر دیا۔

کتے نے بچی کے جسم کو بھنبھوڑ ڈالا۔ پالتو کتے نے بچی کے سر کو دھڑ سے الگ کردیا۔ بچی کا ” سر ” ملا ہے دھڑ کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔