اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئینی ترمیم پر ردعمل میں کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قانون میں ترمیم کے حوالے سے اشارہ دیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے بھی اشارہ دیا، اگر ایسا کچھ ہوا تو یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر ہو گا، موجودہ حکومت کے پاس تو مینڈیٹ ہی نہیں کہ وہ ایسی قانون سازی کرے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر حکومت ایسی حرکت کرتی ہے تو ہم پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر قانونی طریقے سے روکیں گے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اداروں کو آزاد رہنے دیں، سب ادارے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اداروں میں مداخلت کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور ایسی کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔